اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم امیر المومنین(ع) کے خادم ’’ابراہیم الشیباوی‘‘ داعش کے خلاف جنگ کرتے ہوئے مقام شہادت پر فائز ہو گئے۔
حرم امیر المومنین(ع) کے شجاع اور دلاور خادم کی شہادت پر حرم کی جانب سے ایک مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبے کے حکمرانوں اور فوجی افسروں سے شرکت کی۔
حرم مطہر کے نائب متولی ’’زہیر شربہ‘‘ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم الشیباوی کی شہادت پر تسلیت پیش کی اور امام علی (ع) بٹالین کی داعش کے خلاف جنگ میں عظیم کامیابیوں کو سراہا اور دھشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید توانائیوں کو حاصل کرنے پر تاکید کی۔
انہوں نے مزید کہا: حرم علوی کے خادمین کے لیے یہ چیز قابل فخر ہے کہ انہوں نے راہ خدا میں ایک شہید دے دیا انہوں نے دیگر خادمین حرم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہید ان کے لیے شفاعت کا باعث بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ شہید جو مقام مرجعیت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے نکلا اور اپنی جان نثار کی وہ سب کے لیے باعث افتخار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے شہر موصل میں دشمنوں کے حملے شروع ہوتے ہی حرم علوی کے خادمین اور دیگر جوانوں کے ذریعے امام علی (ع) بٹالین تیار کی گئی جو عراقی فوج کے شانہ بشانہ داعش کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے۔








